Lahore: (Web Desk) Microsoft has shut down the world's oldest and most popular browser 'Internet Explorer', which has become the identity of the Internet.
After June 15, users will try to use Internet Explorer, then the Microsoft Edge browser will open.
Microsoft introduced the Internet Explorer browser 27 years ago in 1995. After many years of solitary confinement, in 2004 the Mozilla Foundation introduced Firefox to compete with Internet Explorer.
But in 2008 Google came and left everyone else behind.
After Firefox and Google Chrome, users almost forgot about Internet Explorer. However, Microsoft tried to make its place by introducing new browsers, but it failed.
Internet Explorer used to be the default browser on all desktop computers, but the company announced it would discontinue it in 2020. And from now on, the browser will not be available on any desktop.
Microsoft has warned users several times over the past few years about the flaws in Internet Explorer and suggested using the new browser, Microsoft Edge.
According to the report, Microsoft's new browser will work on the same technology used in the popular web browser Google Chrome. Microsoft Edge will introduce different and advanced features from Google Chrome۔
لاہور : (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤزر ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ہے۔
15 جون کے بعد صارفین انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے کی کوشش کریں گے تو مائیکروسافٹ ایج کا براؤزر کُھل جائے گا۔
مائیکرو سافٹ نے 27 سال قبل 1995 میں ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ براؤزر کو متعارف کرایا تھا، کئی سالوں تک تنہا راج کرنے کے بعد 2004 میں موزیلا فاؤنڈیشن نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ٹکر میں فائر فوکس کو متعارف کرایا۔
لیکن 2008 میں گوگل نے آکر باقی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
فائر فوکس اور گوگل کروم کے بعد صارفین انٹرنیٹ ایکسپلورر کو جیسے بھول ہی گئے، تاہم مائیکرو سافٹ نے نئے براؤزرز متعارف کرا کر اپنی جگہ بنانے کی کوشش کی، لیکن وہ اس میں ناکام ہو گیا۔
‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ تمام ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں ڈیفالٹ براؤزر کے طور پر کام کرتا تھا، تاہم کمپنی نے 2020 میں اسے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اور اب سے براؤزر کسی بھی ڈیسک ٹاپ پر موجود نہیں ہوگا۔
مائیکرو سافٹ نے گزشتہ چند سال میں متعدد بار صارفین کو ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کی خامیوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے نئے براؤزر ‘مائیکرو سافٹ ایج’ استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کا نیا براؤزر اسی ٹیکنالوجی کے تحت کام کرے گا جو معروف ویب براؤزر گوگل کرؤم میں استمال ہوتی ہے۔ مائیکروسافٹ ایج میں گوگل کرؤم سے مختلف اور جدید فیچرز متعارف کرائے جائیں گے
No comments:
Post a Comment